Monday, September 06, 2010
آرٹیکلز
عامر لیاقت اور میزان گھی نے شعائرِ اسلام کا مذاق اڑایا ہے، علماء
متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار دہشتگردوں کے سنسنی خیز انکشافات
سیلاب زدگان کی مدد عمرے سے افضل عبادت ہے
لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے
جینیفر موسیٰ - - - - - ملکہ بلوچستان
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔
مرنے والے تومرگئے اب کے پسماندگان کابھی کوئی پرسان حال نہیں, ناصراقبال خان
کامران بیگ، لاہور
اندوہناک فضائی حادثہ بدقسمتی نہیں بدنیتی کاشاخسانہ ہے۔عائشہ جاوید
لاہور - ہیومن رائٹس موومنٹ کی مرکزی چیئرپرسن وممبرپنجاب اسمبلی عائشہ جاوید، مرکزی صدر محمد ناصراقبال خان، مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئرنائب صدورمیاںذوالفقار راٹھور، عشرت شیرازی،مہرمحمدسلیم،میاں ارشدعلی ،صدرخیبرپختونخواہ بیرسٹرنویدانور، صدرپنجاب چودھری خالدعزیز اورجنرل سیکرٹری پنجاب حاجی لیاقت علی ناز نے کہا ہے کہ اندوہناک فضائی حادثہ بدقسمتی نہیں بدنیتی کاشاخسانہ ہے۔
نجی مسافرطیارے کواترنے سے روک کراوراس میں سوار152انسانوں کی زندگی داﺅپرلگاکرمجرمانہ بدنیتی کامظاہرہ کیا گیا ۔محض مالی مددکااعلان کرکے نااہل حکمران پسماندگان کے شدیدرنج وغم کامداوانہیں کرسکتے۔حکمران سمجھتے ہیں کہ انہوں نے مرنے والے افراد کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس مددکااعلان کرکے اپنا فرض پوراکردیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔محمد ناصراقبال خان نے مزید کہا کہ مرنے والے تومرگئے مگراس وقت ان کے پسماندگان کابھی کوئی پرسان حال نہیں ہے. وہ اسلام آبادمیں اپنے پیاروں کی میت کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے نزدیک عوام کی زندگی اوران کے بنیادی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ڈرون حملے ہوں ،سیلاب کی تباہ کاری ہویاپھر فضائی حادثہ صرف عام لوگ مررہے ہیں۔ محمدرضاایڈووکیٹ نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 152افراد کے ورثا کومالی مددکے نام پرحکومت سے بھیک نہیں انصاف چاہئے ۔طیارہ حادثہ کی فوری تحقیقات اورنعشوں کی بروقت شناخت سمیت سیلاب کے متاثرین کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین
۔ دبئی: خسخاس برآمد ہونے پر نوجوان اندر ہوگیا
۔ آئرلینڈ :ٹونی بلیئر پر جوتوں اور انڈوں کی بارش
۔ پہلاٹی 20:انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا
۔ پاکستانی کرکٹرز کیخلاف انتہائی مضبوط شواہد ہیں،پال میکارتھی
۔ لاہور:ٹریفک حادثے میں موٹرویز کے تین پولیس افسران جاں بحق
۔ دودھ کے استعمال سےمنہ کی بدبو ختم
۔ پاکستانی کرکٹریاسرحمید کی برطانوی جریدے نے ویڈیو جاری کردی
۔ امریکیو ں نے عربی اور فارسی سیکھنا شروع کردی
۔ مشکوک کھلاڑی لندن میں پابند،مزید چارکھلا ڑی کٹہر ادیکھیں گے:برطانوی اخبار
۔ پاکستان کا ہر میچ فکس ہوتا ہے : برطانوی اخبار میں یاسر حمید کا انٹرویو
بین الاقوامی خبریں
قومی خبریں
متفرق خبریں
تارکین وطن خبریں
کالم
Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:
editor@khabrain.net