Monday, September 06, 2010 
آرٹیکلز 
کوئٹہ: زیادہ ہلاکتیں فائرنگ کیوجہ سے ہوئیں
جعلی طالبان کیخلاف لشکر بنانیوالے دس افراد اغواء
رسول اکرم ﷺ کا دسترخوان
کیا ایٹمی پاکستان پر موسمی ہتھیار کے ذریعے سیلاب برپا کیا گیا؟
روس کو موسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑی
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔










وکی لیکس مزیدخفیہ دستاویزات جاری نہ کرے، واشنگٹن
 سعدیہ عبدالجبار، لندن، انگلینڈ
 
      واشنگٹن - امریکا نے انکشاف کیا ہے کہ افغان جنگ کی افشا ہونے والی بانوے ہزار فوجی دستاویزات کے علاوہ پاکستان اور افغانستان میں بھیجے گئے خفیہ سفارتی پیغامات بھی وِکی لِیکس ویب سائٹ کو مبینہ طور پر فراہم کردیے گئے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ افشا ہونے والے سفارتی مراسلات کی تعداد پانچ یا چھ ہوسکتی ہے۔ جس پر تشویش ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
      
       کرالی نے بتایا کہ صورت حال کے تجزیے پر مبنی محکمہ خارجہ کے مراسلات پاکستان اور افغانستان جیسے اہم ممالک میں مختلف ایجنسیوں کو بھجوائے جاتے ہیں۔ جن میں عسکری پتے پر بھیجی گئی خفیہ دستاویزات بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے افراد جو دنیا بھر میں درپیش صورت حال کی معلومات کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اور جن کی بنیاد پر پالیسی تشکیل دی جاتی ہے۔
      
       ان کی سیکیورٹی امریکی فوج کی طرح محکمہ خارجہ کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔ اگر اِن افراد کی شناخت ظاہر ہوگئی تو ناصرف امریکا معلومات کے اہم ترین ذرائع سے محروم ہوجائے گا بلکہ انسانی جانیں بھی خطرے میں پڑجائیں گی۔ کرالی نے بتایا کہ وکی لیکس کو پیغام بھجوادیا ہے کہ وہ مزید کسی خفیہ دستاویزات کو جاری نہ کرے۔ تاہم اب تک ویب سائٹ انتظامیہ کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
 
 
                           
 
 
تازہ ترین 
۔ بغداد کے وسط میں خود کش حملے، 8 جاں بحق، 25 زخمی
۔ اسپین میں مسجد سے مشابہہ "مکہ" نامی نائٹ کلب
۔ سعودی ماہر فلکیات کی 10 ستمبر، جمعہ کے روز عید الفطر کی پیشگوئی
۔ بحرین:23افرادپردہشت گردی نیٹ ورک کی تشکیل کے الزامات پرفردجرم
۔ ایران پرپابندی کی صورت میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،کاسترو
۔ وکی لیکس کامالک رو پو ش ٹھکانے سے لاعلم
۔ اوبا ما نے پاکستا ن کی اضا فی امداد کے مسو دے پر دستخط کر دیے
۔ ایرانی وفد کی زرداری سے ملاقات،ایک کرو ڑ یو رو امداد کا اعلان
۔ ممبئی حملے: بھارت نے ویڈیو کانفرنس پر بیانات کی سہولت کی پیشکش کردی
۔ ایران انتہا پسند اسلام کی سرپرستی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ،ٹونی بلیئر
 
بین الاقوامی خبریں    
قومی خبریں    
متفرق خبریں    
تارکین وطن خبریں    
کالم    
 
 
 
 
 
 Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:editor@khabrain.net