Friday, September 10, 2010
آرٹیکلز
جیکب آباد میں امریکی اڈّہ بچانے کیلئے بلوچستان ڈبو دیا گیا
امریکن انتہا پسندی کی راہ پر - - - - - سچ تو یہ ہے
تصویرِ ہانگ کانگ - - - - - باپ نہیں بدلوں گا
تصویرِ ہانگ کانگ - - - - پچھلے اتوار تم کہاں تھے؟
اسامہ پر بنی انڈین فلم پر پاکستان میں پابندی
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔
برلن: پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے خالی عہدوں کو پُر کر کے تنظیم کو حتمی شکل دیدی گئی
برلن(ظہور احمد )پاکستان پیپلز پارٹی برلن کا ایک اہم اجلاس صدر ملک ایوب اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے شروع میں اسلام آباد میں ہونے والے فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب اور ان کے لواحقین کے صبر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
اجلاس میں زرداری کے سات(7) اگست کو برمنگھم میں عظیم الشان جلسہ میں پی پی پی برلن کے عہدیداران و رہنماؤں کی بھرپور شرکت، ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور سے متعلق نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر مملکت کی برمنگھم آمد پر شاندار استقبال اور جلسے کو تاریخی بنانے کے لئے پورے یورپ میں پارٹی کے ساتھیوں کے ساتھ ملک کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اجلاس میں پی پی پی برلن کے ایک طویل عرصے سے خالی عہدوں کو متفقہ رائے سے پُر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ عہدے سابقہ عہدیداران کی غیر فعالی اور پارٹی امور میں عدم دلچسپی کی بنا پر کافی عرصے سے خالی تھے اور حالات اس بات کے متقاضی تھے کہ اب ان عہدوں کو زیادہ عرصہ خالی نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا ان عہدوں کے لئے ان دیرینہ ساتھیوں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں جو شروع دن سے مستقل مزاجی کے ساتھ پارٹی کی بے لوث خدمات انجام دیتے آئے ہیں۔
پی پی پی برلن کی تشکیل نو کے بعد عہدیدارن کی تفصیلات اس طرح سے ہیں، ملک ایوب انجم اعوان صدر، صدر میاں مبین اختر سینئر نائب صدر، میاں اکمل لطیف نائب صدر، منیر بیگ جنرل سیکرٹری، ظہور احمدانفارمیشن سیکرٹری، چوہدری عبدالرحیم جوائنٹ سیکرٹری، محمد سلیمان فنانس سیکرٹری اورنواب زادہ نصراللہ خان پی آر او۔
دریں اثناء پی پی پی جرمنی کے صدر سید سجاد حسین نقوی نے پی پی پی برلن کی تنظیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ جن ساتھیوں کو نئی ذمہ داریاں ملی ہیں وہ ان سے بحسن خوبی عہدہ برا ہوں گے اور ہمیشہ کی طرح پارٹی اور جمہوریت کی خدمت جاری رکھیں گے۔
نو تشکیل شدہ تنظیم کے عہدیدارن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کی خدمات میں صرف کردیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ذاتی مفادات اور نعرہ بازی کی سیاست سے ہٹ کر بھٹو ازم کے مشن کو عملی طور پر آگے لیکر جائیں گے۔
اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کی ہر ممکن خدمت کو اپنا نصب العین سمجھا جائے گا۔اجلاس میں پی پی پی جرمنی کے صدر سید سجاد حسین نقوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ اُ ن کی قیادت میں پی پی پی جرمنی کا قافلہ صدر پاکستان کے جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گا۔
تازہ ترین
۔ بیلجیئم: تمام مسلمانوں کو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے عید سعید مبارک ہو، خؤاجہ ظفر احمد
۔ بیلجیئم: انٹورپن بیلجئم میں عید الفطر کی نماز صبح 9:30 بجے ہو گی
۔ ایران سے یونان جانیکی کوشش میں ساتئیس پاکستانی گرفتار
۔ ورلڈ فوڈ پروگرام سے چالیس لاکھ پاکستانیوں کو خوراک ملے گی، راؤ نصیر
۔ روم: بہت سی امداد اکٹھی ہوچکی جبکہ ستمبر میں مزید اکٹھی کر لی جائیگی، راؤ نصیر
۔ روم: متاثرین سیلاب کیلئے کی گئی راؤ نصیر اور ساتھیوں کی میٹنگ، تصاویر
۔ نیویارک: پاکستان لیگ کے زیرِ اہتمام سیلاب زدگان کیلئے کامیاب فنڈ ریزنگ
۔ روم: انشاءاللہ جلد ہی پاکستان کو ہزاروں یورو کی امداد بھیجیں گے، راؤ نصیر
۔ بریشیا: لومیزانے مدنی دارلسلام میں ماہانہ محفل میلاد اور افطار پارٹی کی تصویری جھلکیاں
۔ بیلجیئم: پاکستان کے چونسٹھویں یوم آزادی کی تقریب کی تصاویر
بین الاقوامی خبریں
قومی خبریں
متفرق خبریں
تارکین وطن خبریں
کالم
Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:
editor@khabrain.net