ملک بھر میں سیلاب،408 جاں بحق، درجنوں لاپتہ، مساجد شہید ہزاروں مکانات تباہ
|
ذیشان نصیر، لاہور، پاکستان
|
|
|
|
پشاور- ملتان - کراچی - بشام صوبہ خیبر پختونخوا میں بارش نے گذشتہ سالوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جس کے نتیجے میں پورا صوبہ سیلاب کی زد میں آگیا اب تک مجموعی طور پر400افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 6 چینی باشندے اور دو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔100 سے زاہد افرادابھی تک لاپتہ ہیں۔
سوات اور ڈی آئی خان میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نے نقل مکانی شروع کردی ۔ سوات میں پھنسے9 افراد کو اب تک نہیں نکالا جاسکا ۔ متعدد مساجد بھی شہید ہوگئیں۔ بحرین کا بازار صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ تباہی سوات، شانگلہ اور کوہستان میں ہوئی ۔ جہاں جاںبحق ہونے والوں کی تعداد190 سے تجاوز کرگئی۔
کوہستان میں سیلاب سے6 چینی باشندوں ، دو ایف سی اہلکاروں سمیت اسی افراد ہلاک ہوگئے۔ پٹن میں55 چینی ماہرین میں سے52 کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دوبیر میں100 سے زاہد افراد لاپتہ ہیں۔ ضلع بھر میں ہزاروں گھر اور متعدد رابطہ پل بہہ گئے۔ مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہے۔
سوات میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نے نقل مکانی شروع کردی ۔ مینگورہ شہر بھی سیلاب کی زد میں آگیا ۔ علاقے میں مواصلات کا نظام بھی تباہ ہوگیا۔ بعض علاقوں میں گزشتہ دو دن سے بجلی معطل ہے۔ کبل میں مکان کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے11 افراد ہلاک ہوگئے۔
چھوٹا کالام میں دریائے سوات میں پھنسے 9 افراد کو اب تک نہیں نکالا جاسکا ۔ امدادی کاموں میں مصروف رضاکار بھی دریا کی لہروں میں بہہ گیا۔ بحرین میں سیلابی ریلا متعدد مکانات اور ہوٹلوں کو بہا لے گیا۔ متعدد مساجد بھی شہید ہوگئیں۔ بحرین کا بازار صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث دریائے سوات کے تمام پل ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
ادھر شانگلہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،شانگلہ کو دوسرے اضلاع سے ملانے والے درجنوں پل بہہ گئے۔ داموڑئی، شاہ پور اور دیگر علاقوں میں سیلاب سے 350 مکانات، بنیادی مرکز صحت اور 5 اسکول بہہ گئے۔
سیلاب سے متعدد چھوٹے بجلی گھر تباہ ہونے سے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔ دیر لوئر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ شرینگل میں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، بوائز کالج اور ہاسٹل سیلاب کی نذر ہوگئے 13 سرکاری اسکول، نو پل اور کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔ دیر بالا میں بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
بونیر میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دریائے سندھ میں جناح اور چشمہ بیراج کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ضلع میانوالی میں بارش کے دوران حادثات میں 5 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے۔ بارش کے پانی سے خوشاب اور راجن پور کے100 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے۔
میانوالی شہر کو دریائے سند ھ سے محفوظ رکھنے والے بند بلو خیل میں شگاف پڑنے سے پانی میانوالی شہر میں داخل ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے بعد سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ستاون ہزار ایک سو چھبیس کیوسک ہے۔ دریائے چناب کے کنارے ایبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کے نواحی علاقوں میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا جس سے درجنوں بستیاں زیرآب آ گئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی سطح کم ہوکر دو لاکھ تین ہزار کیوسک ہو چکی ہے۔دریائے سندھ میں جناح اور چشمہ بیراج کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ضلع میانوالی میں کالا باغ کے مقام پر بارشوں سے متعدد مکانات گرگئے۔ مختلف دیہات میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے جبکہ دریائے کرم میں طغیانی سے تحصیل عیسیٰ خیل کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ۔
لیہ میں بھی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی حالات نافذ کر دیئے گئے ۔ دریائے جہلم میں رسول بیراج کے قریبی دیہات میں وارننگ جاری کر دی گئی۔ منگلا ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے جہلم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونا شروع ہو گئی ۔خوشاب کے شہری علاقے اور تریسٹھ دیہات میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
ضلع بھر میں سیلابی پانی سے گرنے والے مکانات کی تعداد سو ہو چکی ہے۔ ادھر کوہ سلیمان میں بارشوں کے بعد راجن پور کے دیہات سے اسی ہزار کیوسک کا ریلا گزرا جبکہ علاقے کا زمینی رابطہ ایک مرتبہ پھر منقطع ہو گیا ۔ننکانہ صاحب کے قریب نالہ ڈیک کے کنارے پر واقع گاؤں خیرپور بھٹیاں کی سینکڑوں ایکڑ اراضی نالے میں طغیانی آنے سے زیر آب آگئی ۔
تونسہ شریف میں بھی بستی ڈکھہ، بستی کلاچی، یونین کونسل فتح خان سمیت متعدد مقامات میں ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ سنگھڑ ندی سے ایک لاکھ کیوسک اور وسوا ندی سے پچہتر ہزار کیوسک پانی گزر ا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
تازہ ترین
|
|
۔ لاہور: عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا
|
|
۔ دادو: میاں کنڈی ایف پی بند کا شگاف188 فٹ چوڑا ہو گیا
|
|
۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں عید
|
|
۔ قرآن کی بیحرمتی رکوانے کے لئے پاکستان کا انٹرپول سے رابطہ
|
|
۔ عید خیبر پختونخواہ سے چل پڑی۔ ۔ ۔ ۔ کل پنجاب بھر میں پہنچے گی
|
|
۔ چاند نظر نہیں آیا، عید ہفتے کو ہو گی
|
|
۔ وزیرخزانہ بلوچستان کے گھر میں دھماکہ ،دو ملازم ہلاک
|
|
۔ وسطی کرم میں بم دھماکا،10جاں بحق، متعدد زخمی
|
|
۔ دادو:ایف پی بند میاں کنڈی کاشگاف 145 فٹ چوڑا ہوگیا
|
|
۔ کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار
|