Friday, September 10, 2010
آرٹیکلز
متحدہ انقلاب کے نام پر بڑے خون خرابے کی تیاریوں میں مصروف
پاکستان امریکہ کیساتھ وفود کا تبادلہ روک دے
ٹھٹھہ: متاثرین سے پوچھا جاتا ہے ووٹ کسے دیا تھا
پاکستانی کرکٹرز کو ہوٹل سے گرفتار کیا گیا
آج صرف ہم بھوک سے مر رہے ہیں، کل سب مریں گے
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔
پاکستان: بغیرچھان بین400فوجیوں سمیت 652 امریکیوں کو ویزاجاری
سردار محمد فرخ ڈوگر، لاہور، پاکستان
اسلام آباد - پاکستان نے گزشتہ ہفتے اتے پتے کی یقین دہانی کیے بغیر 652/ امریکی شہریوں کو ملٹی پل ویزا جاری کردیا۔ یہ ویزے واشنگٹن سے دو اقساط میں جاری ہوئے۔
خیال کیا جاتا ہے یہ تمام افراد مختلف گروپس سے تعلق رکھتے ہیں جن میں 400/ افراد کا تعلق امریکی فوج سے ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے نافذ کردہ اسکروٹنی سسٹم کی وجہ سے ان لوگوں کو 8 / ماہ قبل ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔
اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو ویزا جاری کرنے صرف اسی صورت ممکن ہوا ہوگا جب زرداری نے گیلانی سے اس خواہش کا اظہار کیا ہوگا جس کے بعد وزیراعظم نے سفیر کو یہ اختیارات دیے ہوں گے۔ وزیر خارجہ سلمان بشیر نے رواں ماہ کی 14/ تاریخ کو صدر کی خواہش پر مبنی خط ''انتہائی جلد'' کے عنوان کے ساتھ ہلیری کلنٹن کی آمد سے قبل جاری کیا تھا۔
وزیراعظم نے اسی روز سفیر موصوف کو یہ اختیارات تفویض کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری جاوید حبیب نے رواں ماہ کی 16/ تاریخ کو متعلقہ حکام کو ایک فیکس بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ سرکاری طور پر پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی حکام کیلئے موجودہ ویزا پالیسی کے تحت واشنگٹن میں متعین سفیر کو یہ اختیارات دیے جاتے ہیں کہ وہ ان افراد کو محدود عرصے کیلئے ویزے جاری کریں جن کا ذکر متعلقہ امریکی حکام نے کیا ہے اور ان افراد کی ویزا درخواستوں میں یہ بات درج ہے کہ وہ کس مقصد کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔
خط میں درج تھا کہ وزیراعظم نے واشنگٹن میں متعین سفیر کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ویزا درخواست کے حوالے سے پاکستان کی جانب رجوع کرنے کی بجائے خود ایک سال کا ویزا جاری کریں۔ کہا جاتا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ وزیراعظم آفس اسلام آباد کو آگاہ کرکے ویزا جاری کرے گا۔
تازہ ترین
۔ لاہور: عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا
۔ دادو: میاں کنڈی ایف پی بند کا شگاف188 فٹ چوڑا ہو گیا
۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں عید
۔ قرآن کی بیحرمتی رکوانے کے لئے پاکستان کا انٹرپول سے رابطہ
۔ عید خیبر پختونخواہ سے چل پڑی۔ ۔ ۔ ۔ کل پنجاب بھر میں پہنچے گی
۔ چاند نظر نہیں آیا، عید ہفتے کو ہو گی
۔ وزیرخزانہ بلوچستان کے گھر میں دھماکہ ،دو ملازم ہلاک
۔ وسطی کرم میں بم دھماکا،10جاں بحق، متعدد زخمی
۔ دادو:ایف پی بند میاں کنڈی کاشگاف 145 فٹ چوڑا ہوگیا
۔ کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار
بین الاقوامی خبریں
قومی خبریں
متفرق خبریں
تارکین وطن خبریں
کالم
Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:
editor@khabrain.net