Friday, September 10, 2010 
آرٹیکلز 
مچھروں نے بھارتی فوج کو بے بس کردیا
آئین کیمطابق غیر ملکی قومیت والا الطاف حسین پاکستان میں سیاست نہیں کرسکتا
برطانوی رپورٹر انٹرویو کیلئے یاسر حمید کو مسلسل بلیک میل کرتا رہا
پاکستانی کھلاڑی ممبئی کے سٹہ بازوں کیلئے کام کرتے تھے
جب ہالبروک نے ہمیں طعنہ دیا تو میں سیلاب میں کھڑا تھا، سعودی سفیر
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔












رمضان المبارک, ذیابیطس اور دل کے مریضوں کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوگی, طبی ماہرین
 عائشہ تمیمی، کراچی، پاکستان
 
      اسلام آباد: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک حبس اور بارشوں کے موسم میں آرہا ہے، اس دوران ذیابیطس اور دل کے مریضوں کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہوگی. مریض روزے داروں کو اپنے ڈاکٹر کے مشورےسے روزے کیلئیے لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیئے۔
      
       کنسلٹنٹ اینڈوکرینالوجسٹ ڈاکٹر خرم شاہد نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کا روزے رکھنے سے پہلے مکمل چیک اپ ہونا چاہیئے۔ دوران روزہ انہیں اپنے معمولات کو ڈاکٹروں کے مشوروں کے مطابق گزارنے چاہیں کیونکہ خون میں شکر کی مقدار کم یا زیادہ ہونے سے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے، جو روزے میں فراہم نہیں ہوسکتی۔
      
       انہوں نے حاملہ خواتین کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی گائناکالوجسٹ کے مشورے کے بغیر روزہ رکھنے کا پروگرام نہ بنائیں، اس سے زچہ و بچہ کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گردوں اور دل کے مریضوں کو ایک خاص مقرروقت پر ادویات لینے کی ضرورت ہوتی ہے ایسے مریضوں کو بھی ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کی خوراک میں تبدیلیوں کے متعلق مشورہ کرنا چاہیئے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گردوں اور دل کے مریضوں کو بعض اوقات گھبراہٹ لاحق ہونے لگتی ہے۔
      
       انہوں نے روزہ داروں کو ہدایت کی کہ روزہ متعدد بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس دوران سادہ غذا اور مکمل احتیاط کو شعار بنا لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ کھانے پینے سے بھوک اور پیاس پر کنٹرول کرنے کا خیال درست نہیں،البتہ غذائیت سے بھر پور تازہ غذا اس ضمن میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
 
 
                           
 
 
تازہ ترین 
۔ پہلا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو24رنزسے شکست دے دی
۔ کوٹلی :بس کھائی میں گرگئی،20مسافر جاں بحق ،50 سے زائد زخمی
۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج ہوگا
۔ بھارت:ایک لڑکی نے قرآن شریف اپنے ہاتھ سے لکھا
۔ بیلجیم : 83گھنٹے تک مسلسل فرنچ فرائزتلنے کا نیا ریکا رڈ قائم
۔ میچ فکسنگ کے الزام سے بری ، سلمان بٹ، آصف اور عامر آج واپس پہنچیں گے
۔ مون سون کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل
۔ امریکی سا ئنسدان پہلے مصنو عی گر دے کا ما ڈل منظر ِ عا م پر لے آ ئے
۔ تائیوان سے چاول کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ
۔ بھارت : مسافر بس دریامیں گرنے سے 17افراد ہلاک
 
بین الاقوامی خبریں    
قومی خبریں    
متفرق خبریں    
تارکین وطن خبریں    
کالم    
 
 


 
 
 
 Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:editor@khabrain.net