Monday, September 06, 2010 
آرٹیکلز 
پاکستان امریکہ کیساتھ وفود کا تبادلہ روک دے
ٹھٹھہ: متاثرین سے پوچھا جاتا ہے ووٹ کسے دیا تھا
پاکستانی کرکٹرز کو ہوٹل سے گرفتار کیا گیا
آج صرف ہم بھوک سے مر رہے ہیں، کل سب مریں گے
امدادی کاموں کی آڑ میں مشکوک امریکیوں آمد
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔










طیارہ حادثہ، جاں بحق95 افراد کی لاشیں شناخت، 78ورثا کے حوالے
 سردار محمد فرخ ڈوگر، لاہور، پاکستان
 
      اسلام آباد - رحمان ملک نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے78 افراد کی لاشیں اب تک ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ بعض لاشیں بری طرح جل چکی ہیں جن کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کررہے ہیں۔
      
       مسافروں کا سامان مجسٹریٹ کی تحویل میں ہے جو ورثاء کے حوالے کیاجائے گا۔ تحقیقات کے لئے بلیک باکس کا ملنا بہت ضروی ہے۔ جمعہ کو سینیٹ میں بیگم کلثوم پروین کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں 152 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 95 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے 78 لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
      
       انہوں نے بتایا کہ طیارے کے مسافروں کا بچا کھچا سامان مجسٹریٹ کی تحویل میں ہے اور شناخت کے بعد یہ ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ جائے حادثہ پر سامان کی کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی۔
      
       انہوں نے کہاکہ بلیک باکس ملنا بہت اہم ہے دو دن کے امدادی کاموں میں مسائل تھے آج موسم بہتر ہے اور اس حوالے سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی بعض لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں ان کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے بھی شناخت کررہے ہیں۔
      
       14 لاشوں کی ان کے اعضاء سے شناخت کی گئی ہے۔ ایک دو روز میں امدادی کام مکمل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور لوگوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں۔
 
 
                           
 
 
تازہ ترین 
۔ میچ فکسنگ ٹی 20میچز کے ٹکٹ واپس
۔ میر علی میں ڈرون حملہ،نو افراد ہلاک ،بارہ زخمی
۔ سیلاب:وزیراعظم کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
۔ دادو:سپریوحفاظتی بند میں 45فٹ چوڑا شگاف،5دیہات زیر آب
۔ آئی ایم ایف پاکستان کے تمام قرضے معاف کرے ،آکسفیم کامطالبہ
۔ رحمٰن ملک، اویس غنی، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو برطرف کرو، وحدت المسلمین
۔ متاثرین کی عالمی امداد آنا بند ہو گئی, اقوام متحدہ
۔ زرداری کا الطاف حسین کے بیان پر تبصرے سے گریز
۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اسد شفیق اور محمد عرفان کی شمولیت
۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی جھڑپ
 
بین الاقوامی خبریں    
قومی خبریں    
متفرق خبریں    
تارکین وطن خبریں    
کالم    
 
 
 
 
 
 Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:editor@khabrain.net