Monday, September 06, 2010 
آرٹیکلز 
کوئٹہ: زیادہ ہلاکتیں فائرنگ کیوجہ سے ہوئیں
جعلی طالبان کیخلاف لشکر بنانیوالے دس افراد اغواء
رسول اکرم ﷺ کا دسترخوان
کیا ایٹمی پاکستان پر موسمی ہتھیار کے ذریعے سیلاب برپا کیا گیا؟
روس کو موسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑی
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔










فلوریڈا کے متعصب چرچ کا قرآن مجید کو 9/11 پر جلانے کا ناپاک منصوبہ
 سردار محمد فرخ ڈوگر، لاہور، پاکستان
 
      چرچ کا انتہا پسند سربراہ ٹیری جونز، جس نے اسلام کے خلاف نعرے والا ایک کتبہ چرچ کے باہر لگا رکھا ہے۔
      
      
      
      
      
       امریکی چرچ کی ناپاک اور مذموم جسارت
      
      
      
      
       امریکی ریاست فلوریڈا میں اسلام کی مخالفت کے لیے مشہور ایک چرچ نے نائن الیون کی برسی کے موقع پر مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے شہید کرنے کا ناپاک منصوبہ بنایا ہے۔
      
       گینس ویلے، فلوریڈا میں واقع ''ڈوو ورلڈ آؤٹ ریچ سنٹر'' اپنی ویب سائٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخوں کو جلانے کی ترغیب دینے کے لیے مذموم مہم چلا رہا ہے۔
      
       یہ چرچ نائن الیون کے حملوں کے ملہوکین کی یاد میں ''ایوری باڈی برن قرآن ڈے'' کے نام سے گیارہ ستمبر کا دن منانے کا مذموم منصوبہ بنا رہا ہے اور اس نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ اسلام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
      
       یہ چرچ امریکا میں ماضی مِں ہم جنسی پرستی، اسقاط حمل وغیرہ کے خلاف مہم چلاتا رہا ہے اور اس نے گذشتہ سال اسلام مخالف نعرے پر مبنی ٹی شرٹس تقسیم کر کے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔
      
       اس چرچ کے لیڈر انتہا پسند ڈاکٹر ٹیری جونز نے''اسلام ایک برائی ہے'' کے عنوان سے ایک کتاب لکھی ہے اور چرچ کے باہر اسی نعرے پر مبنی ایک کتبہ بھی لگا رکھا ہے۔
      
       یہودیوں کی مشہور سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹ فیس بُک پر اس امریکی چرچ کی مذموم مہم کی مخالفت کے لیے متعدد گروپ تشکیل پا چکے ہیں جو اس کے انتہا پسندانہ اور جارحانہ موقف کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔
      
       امریکی مسلمانوں کی ایک موثر تنظیم امریکی اسلامی تعلقات کونسل (کئیر) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں میں قرآن مجید کے نسخے تقسیم کریں۔
      
      
       مصر کے الاہرام مرکز برائے سیاسی اور تزویراتی مطالعات میں اسلامی تحریکوں کے ماہر ڈاکٹر ضیا رشوان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی خطرناک مثال ہے اور اس کی کوئی منطق اور جواز نہیں ہے۔
      
       انہوں نے کہا کہ ''اگر ایسا ہوتا ہے تو مسلم دنیا میں ایک بحران پیدا ہو جائے گا''۔ انہوں نے کہا ''ذرا سوچیے کہ ڈنمارک کے کارٹونوں کے معاملے پر کیا ہوا تھا اور تصور کیجیے کہ اگر قرآن مجید کو نذر آتش کیا جاتا ہے تو پھر کیا سے کیا ہو جائے گا''۔
      
       ڈاکٹر رشوان کا کہنا تھا کہ گیارہ ستمبر کے حملوں اور قرآن مجید میں کوئی تعلق نہیں تھا، اگر اس چرچ کی منطق کا اطلاق کیا جائے تو پھر دوسری مقدس کتب کو انسانیت کے خلاف متعدد جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
      
       انہوں نے کہا کہ ''اگر اسی منطق کا اطلاق کیا جائے تو ہم بائبل پر پوری انسانی تاریخ میں لاکھوں انسانوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہٹلر کی جانب سے پروٹیسٹنٹ چرچ کو سات کروڑ سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا جو دوسری عالمی جنگ میں مارے گئے تھے۔
      
       ڈاکٹر ضیا رشوان نے فلوریڈا کے چرچ کی مذموم حرکت کے مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے پیشتر اس کے کہ اس سے تشدد اور انتہا پسندی کا ایک خطرناک نیا سلسلہ شروع ہو جائے۔
      
       انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ ''اسے مذاہب کے درمیان کوئی نئی جنگ شروع ہونے سے قبل اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے''۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کو جلانا ہر گز بھی آزادی اظہار نہیں ہے۔ یہ دنیا بھر کے ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے خواہ وہ کسی بھی فرقہ سے ہوں''۔
      
       ان کا کہنا تھا کہ ''دریدہ دہنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن مجید کو جلانے کی تقریب منعقد کرنے کا بعض یورپی ممالک کی جانب سے اسلامی ملبوسات پر پابندی کے اقدام سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا''۔ انہوں نے فرانس کا حوالہ دیا جہاں عوامی مقامات پر مسلم خواتین پر مکمل برقع اوڑھنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
      
       ان کا کہنا تھا کہ ''فرانس نے چہرے کے پردے پر پابندی لگائی ہے لیکن اسلام پر حملہ نہیں کیا۔ ایک رویے اور عمل پر پابندی عائد کرنے اور ایک توہین آمیز کارروائی میں ملوث ہونے میں فرق ہے''۔
 
 
                           
 
 
تازہ ترین 
۔ بیت المقدس: متعصب یہودی پولیس اہلکار نے نوجوان فلسطینی کی دونوں ٹانگیں ضائع کردیں
۔ بغداد کے وسط میں خود کش حملے، 8 جاں بحق، 25 زخمی
۔ اسپین میں مسجد سے مشابہہ "مکہ" نامی نائٹ کلب
۔ سعودی ماہر فلکیات کی 10 ستمبر، جمعہ کے روز عید الفطر کی پیشگوئی
۔ بحرین:23افرادپردہشت گردی نیٹ ورک کی تشکیل کے الزامات پرفردجرم
۔ ایران پرپابندی کی صورت میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،کاسترو
۔ وکی لیکس کامالک رو پو ش ٹھکانے سے لاعلم
۔ اوبا ما نے پاکستا ن کی اضا فی امداد کے مسو دے پر دستخط کر دیے
۔ ایرانی وفد کی زرداری سے ملاقات،ایک کرو ڑ یو رو امداد کا اعلان
۔ ممبئی حملے: بھارت نے ویڈیو کانفرنس پر بیانات کی سہولت کی پیشکش کردی
 
بین الاقوامی خبریں    
قومی خبریں    
متفرق خبریں    
تارکین وطن خبریں    
کالم    
 
 
 
 
 
 Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:editor@khabrain.net