Friday, September 10, 2010 
آرٹیکلز 
بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کا مجرم امریکی پادری ٹیری جونز
کوئٹہ: زیادہ ہلاکتیں فائرنگ کیوجہ سے ہوئیں
جعلی طالبان کیخلاف لشکر بنانیوالے دس افراد اغواء
رسول اکرم ﷺ کا دسترخوان
کیا ایٹمی پاکستان پر موسمی ہتھیار کے ذریعے سیلاب برپا کیا گیا؟
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔












امریکا عرب ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرے, شام
 نثار ناسک، اوسلو، ناروے
 
      سعودی شاہ عبداللہ اور شامی صدر بشارالاسد کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کا ایک منظر
      
      
      
      
       سعودی شاہ عبداللہ کی لبنان کے دورے سے قبل دمشق آمد
      
      
       سعودی عرب کے فرمانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اپنے چارملکی دورے کے اگلے مرحلے میں دمشق پہنچے ہیں جہاں وہ شامی صدر بشارالاسد سے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرنے والے تھے۔
      
       شامی صدر نے دمشق کے ہوائی اڈے پر شاہ عبداللہ کا خیرمقدم کیا۔دونوں لیڈر جمعہ کو بیروت روانہ ہوں گے جہاں وہ لبنان کی سیاسی قیادت سے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
      
       بشارالاسد کا فروری 2005ء میں بیروت میں ایک بم دھماکے میں سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے جاں بحق ہونے کے بعد لبنان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔اس واقعے کے بعد بیروت اور دمشق کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور شام کو عالمی دباو پر لبنان سے اپنی فوج واپس بلانا پڑی تھی۔
      
       درایں اثناء شامی حکومت نے امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہ عبداللہ کے دمشق کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی مداخلت سے گریز کرے۔اس کا کہنا ہے کہ شام اور سعودی عرب بہتر طورپر جانتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے خطے کو کیسے مستحکم کیا جاسکتا ہے۔
      
       امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلے نے بدھ کو ایک بیان میں امریکا کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ ''شام خطے میں ایک تعمیری کرداراداکرے گا اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کودرپیش ایرانی خطرے کے حوالے سے سعودی شاہ کی تشویش کا جواب دے گا''۔
      
       شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''امریکا کو خطے کے ممالک سے ہمارے تعلقات کی نوعیت کی وضاحت اور سعودی شاہ کے دمشق کے دورے کے حوالے سے مداخلت کی بھی ضرورت نہیں ہے''۔
      
       بیان کے مطابق''شام اور سعودی عرب دوسروں کی نسبت خطے کے عوام کے مفادات اورکسی بیرونی مداخلت کے بغیران کے حصول کے بارے میں زیادہ بہترطور پرجانتے ہیں اور وہ خطے میں امن اوراستحکام کے لیے اپنی پالیسیوں کو وضع کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں''۔
 
 
                           
 
 
تازہ ترین 
۔ مکہ ٹاور:دنیا کے بلند ترین گھڑیال نے کام شروع کردیا
۔ ہندوستانی فضائیہ کا روس کو 59 ایم آئی 17- ہیلی کاپٹر کا آرڈر
۔ اقوام متحدہ : جنرل اسمبلی میں دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور
۔ عراق: چار مجاھدین قیدی امریکی فوج کی حراست سے فرار
۔ افغانستان: 12امریکی فوجیوں پرفرد جرم عائد کر دی گئی
۔ بھارت کا 31 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان
۔ عراق :القاعدہ کے چار سینئر ارکان جیل سے فرار
۔ پاکستان کو آئی اے ای اے بورڈ کی سربراہی مل سکتی ہے ،غیر ملکی سفارتکار
۔ امریکا: سان فرانسسکوایئرپورٹ کے قریب دھماکا
۔ جرمن بیکر ی دھما کہ بھی لشکر طیبہ پر ڈال دیا گیا
 
بین الاقوامی خبریں    
قومی خبریں    
متفرق خبریں    
تارکین وطن خبریں    
کالم    
 
 


 
 
 
 Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:editor@khabrain.net