Monday, September 06, 2010 
آرٹیکلز 
عامر لیاقت اور میزان گھی نے شعائرِ اسلام کا مذاق اڑایا ہے، علماء
متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار دہشتگردوں کے سنسنی خیز انکشافات
سیلاب زدگان کی مدد عمرے سے افضل عبادت ہے
لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے
جینیفر موسیٰ - - - - - ملکہ بلوچستان
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔










سہراب الدین قتل کیس میں پوچھ گچھ کیلئے نریندر مودی کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے
 کامران بیگ، لاہور
 
      دو اعلیٰ پولس افسران کے نام سمن، سی بی آئی نے امیت شاہ سے دوسرے دن بھی پوچھ گچھ جاری رکھی، کے ٹی ایس تلسی سی بی آئی کی طرف سے مقدمہ لڑیںگے۔
      
       احمد آباد - ۔سہراب الدین فرضی پولیس مقابلہ کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے ریاست کے دو سینئر آئی پی ایس افسروں گیتا جوہری اور گجرات کے سابق ڈی جی پی مسٹر پی سی پانڈے کو پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا ہے اس دوران ایسے اشارے ملے ہیں کہ سی بی آئی وزیر اعلی نریندر مودی کو بھی پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کرسکتی ہے۔
      
       سی بی آئی جانناچاہتی ہے کہ انکوائری کو متاثر کرنے میں کن پولیس والوں کا ہاتھ تھا۔ اس معاملے میں مسلسل دوسرے دن بھی سی بی آئی کے افسران نے سابرمتی سینڑل جیل میں قید سابق وزیر امیت شاہ سے پوچھ گچھ کی۔
      
       ذرائع نے بتایا کہ شاہ سی بی آئی کو پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ دریں اثنا ایسے اشارے ملے ہیں کہ سی بی آئی نریندر مودی کو بھی سمن جاری کرسکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی مودی ایک بار سی بی آئی کے سوالوں کے جواب دے چکے ہیں۔
      
       سی بی آئی جاننا چاہتی ہے کہ امیت شاہ کی طرف سے لئے گئے فیصلوں کا علم مودی کو تھا یا نہیں۔ سی بی آئی نے سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر معاملے میں آج دوسرے بھی گجرات کے سابق وزیر امیت شاہ سے سابرمتی سینٹرل جیل میں پوچھ تاچھ کی۔ سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی چار رکنی ٹیم امت شاہ سے تفتیش کر رہی ہے۔
      
       ذرائع نے بتایا کہ شاہ ایجنسی کے ساتھ جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بی جے پی لیڈر پر اغوا اور قتل جیسے سنگین الزامات ہیں۔ گزشتہ اتوار کو گرفتاری کے بعد سے انہیں سابرمتی جیل میں رکھا گیا ہے۔ جانچ کا تمام عمل ویڈیو ٹیپ میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سہراب الدین فرضی پولیس مقابلہ کے معاملے میں سی بی آئی نے گجرات کے سابق ڈی جی پی مسٹر پی سی پانڈے کو طلب کیا ہے۔ سی بی آئی افسران نے گزشتہ رات بتایا کہ ادارے نے ان کو 11 اگست کو حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔
      
       واضح رہے کہ جب ریاست کی سی آئی ڈی جعلی پولیس مقابلہ کے معاملے کی تحقیقات کررہی تھی اس وقت پانڈے ڈی جی پی تھے۔ اس طرح کے الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ گجرات کے چند پولس افسران نے واقعہ کی چھان بین پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔
      
       پہلی بار سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے لئے پانڈے کو طلب کیا ہے۔ اس سے قبل ادارے نے اس سلسلہ میں جی سی رائے گر اور پی ماتھر سمیت دوسرے آئی پی ایس افسران کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس سال جنوری میں فرضی پولیس مقابلہ کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپی تھی۔ اس معاملے میں اب تک ادارہ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ امیت شاہ‘ آئی پی ایس افسر ابھے چڈاسما اور ارہام فارم کے مالک راجندر جیرا والا کو گرفتار کرچکا ہے۔
      
       گزشتہ روز سابرمتی جیل کے اندر سی بی آئی نے شاہ سے پوچھ گچھ کی تھی۔ سہراب الدین کی فرضی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے کیس میں سینئر وکیل کے ٹی ایس تلسی‘ مرکزی محکمہ تفتیش (سی بی آئی) کی پیروی کریں گے۔
      
       واضح رہے کہ اس معاملے میں گجرات کے سابق وزیر امیت شاہ ملزم ہیں جن کی پیروی مشہور وکیل رام جیٹھ ملانی کررہے ہیں۔ ایک ایڈیشنل سالیسٹیر جنرل بھی سی بی آئی کی پیروی کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید واضح کیا ہے کہ اس سلسلہ میں جلد اطلاع نامہ جاری کیا جائے گا۔
      
       واضح رہے کہ حال میں بی جے پی کے ٹکٹ پر جیٹھ ملانی راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس سلسلہ میں گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے ان کی حمایت کی تھی۔
 
 
                           
 
 
تازہ ترین 
۔ پہلاٹی 20:انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا
۔ پاکستانی کرکٹرز کیخلاف انتہائی مضبوط شواہد ہیں،پال میکارتھی
۔ لاہور:ٹریفک حادثے میں موٹرویز کے تین پولیس افسران جاں بحق
۔ دودھ کے استعمال سےمنہ کی بدبو ختم
۔ پاکستانی کرکٹریاسرحمید کی برطانوی جریدے نے ویڈیو جاری کردی
۔ امریکیو ں نے عربی اور فارسی سیکھنا شروع کردی
۔ مشکوک کھلاڑی لندن میں پابند،مزید چارکھلا ڑی کٹہر ادیکھیں گے:برطانوی اخبار
۔ پاکستان کا ہر میچ فکس ہوتا ہے : برطانوی اخبار میں یاسر حمید کا انٹرویو
۔ فلسطینی اور اسرائیلیوںکی اکثریت مذکرات چاہتی ہے
۔ کامران لاشاری کو سندھ کا چیف سیکرٹری بنانے کی افواہ
 
بین الاقوامی خبریں    
قومی خبریں    
متفرق خبریں    
تارکین وطن خبریں    
کالم    
 
 
 
 
 
 Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:editor@khabrain.net