Friday, September 10, 2010 
آرٹیکلز 
جیکب آباد میں امریکی اڈّہ بچانے کیلئے بلوچستان ڈبو دیا گیا
امریکن انتہا پسندی کی راہ پر - - - - - سچ تو یہ ہے
تصویرِ ہانگ کانگ - - - - - باپ نہیں بدلوں گا
تصویرِ ہانگ کانگ - - - - پچھلے اتوار تم کہاں تھے؟
اسامہ پر بنی انڈین فلم پر پاکستان میں پابندی
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔












آکسفورڈ کونسل کا کاروباری افرادکے گردگھیراتنگ کرنے کا فیصلہ
 سعدیہ عبدالجبار، لندن، انگلینڈ
 
      لندن آکسفورڈ کے وہ کاروباری افراد جو پراپرٹی کے شعبہ سے منسلک ہیں کے گرد مقامی کونسل نے شکنجہ تنگ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ چونکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی وجہ سے ہر سال تقریباً تیس ہزار سے زائد طلبہ اس شہر کا رخ کرتے ہیں جہاں رہائشی سہولتوں کے فقدان کے ساتھ ساتھ گھروں کا معیار قابل ستائش نہیں ہے لیکن مکانات کی قیمتیں اور کرائے آسمانوں سے باتیں کرتے ہیں۔
      
       پراپرٹی کے شعبہ میں اجارہ داری چند پاکستانیوں کی بھی ہے جن میں سے بعض افراد کے مکانات کی تعداد ایک سو سے بھی زیادہ ہے اور بعض افراد کو مقامی کونسل لاکھوں پونڈ سالانہ کرائے کی مد میں ان کی خدمات کے عوض ادائیگی بھیکرتی ہے۔ عرصہ دراز سے مقامی کمیونٹی کو کونسل سے شکایات تھیں کہ گھروں میں ضرورت سے زیادہ لوگوں کو رکھا جاتا ہے کیونکہ زیادہ کرایوں کی وجہ سے ایک ایک کمرے میں عام طور پر ایک سے زیادہ افراد مشترکہ طور پر رہتے ہیں۔
      
       اس کے ساتھ ساتھ کرایہ داروں کو شکایات ہیں کہ کرایہ داروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر مالک مکان گھر کی تزئین و آرائش اور بہتر معیار و سہولتوں پر توجہ نہیں دیتے۔ گزشتہ انتخابات میں مقامی لیبر پارٹی نے پہلی دفعہ اس مسئلہ کو اپنے انتخابی منشور پر رکھا۔ انتخابات کے نتیجہ میں مقامی کونسل کا کنٹرول لیبر پارٹی کو حاصل ہو چکا ہے اور اپنی اولین ترجیح میں انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کیا.
      
       جس کے نتیجے میں گرین پارٹی اور لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی کے بعض ممبران کونسل نے بھی اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے حمایت شروع کر دی جبکہ دوسری جانب لبرل ڈیمو کریٹ ہی کے کونسلر الطاف خان نے اس مسئلہ پر مخالفت کا فیصلہ کیا جن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے خاص طور پر ایشیائیوں کے کاروبار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس مسئلہ کیلئے اقدامات کیلئے تجرباتی طور پر ایشیائی علاقہ کاؤلی کو چنا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔
 
 
                           
 
 
تازہ ترین 
۔ بیلجیئم: تمام مسلمانوں کو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے عید سعید مبارک ہو، خؤاجہ ظفر احمد
۔ بیلجیئم: انٹورپن بیلجئم میں عید الفطر کی نماز صبح 9:30 بجے ہو گی
۔ ایران سے یونان جانیکی کوشش میں ساتئیس پاکستانی گرفتار
۔ ورلڈ فوڈ پروگرام سے چالیس لاکھ پاکستانیوں کو خوراک ملے گی، راؤ نصیر
۔ روم: بہت سی امداد اکٹھی ہوچکی جبکہ ستمبر میں مزید اکٹھی کر لی جائیگی، راؤ نصیر
۔ روم: متاثرین سیلاب کیلئے کی گئی راؤ نصیر اور ساتھیوں کی میٹنگ، تصاویر
۔ نیویارک: پاکستان لیگ کے زیرِ اہتمام سیلاب زدگان کیلئے کامیاب فنڈ ریزنگ
۔ روم: انشاءاللہ جلد ہی پاکستان کو ہزاروں یورو کی امداد بھیجیں گے، راؤ نصیر
۔ بریشیا: لومیزانے مدنی دارلسلام میں ماہانہ محفل میلاد اور افطار پارٹی کی تصویری جھلکیاں
۔ بیلجیئم: پاکستان کے چونسٹھویں یوم آزادی کی تقریب کی تصاویر
 
بین الاقوامی خبریں    
قومی خبریں    
متفرق خبریں    
تارکین وطن خبریں    
کالم    
 
 


 
 
 
 Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:editor@khabrain.net