Friday, September 10, 2010
آرٹیکلز
متحدہ انقلاب کے نام پر بڑے خون خرابے کی تیاریوں میں مصروف
پاکستان امریکہ کیساتھ وفود کا تبادلہ روک دے
ٹھٹھہ: متاثرین سے پوچھا جاتا ہے ووٹ کسے دیا تھا
پاکستانی کرکٹرز کو ہوٹل سے گرفتار کیا گیا
آج صرف ہم بھوک سے مر رہے ہیں، کل سب مریں گے
مزید آرٹیکلز ۔ ۔ ۔
طیارے کا بلیک باکس نہیں ملا، رحمان ملک کا انکشاف
عائشہ تمیمی، کراچی، پاکستان
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی 66 لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں ،طیارے کا بلیک باکس ابھی تک نہیں مل سکا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودہ لاشیں فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی گئی ہیں اور یہ فنگر پرنٹس مرنے والوں کے والدین کے لیے گئے ۔ رحمان ملک نے بتایا کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے سے بلیک باکس نما کوئی چیز ملی تھی تاہم بعد میں پتہ چلا کہ یہ بلیک باکس نہیں تھا ۔
طیارہ حادثہ میں تخریب کاری کے عنصر سے متعلق سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور یہ تحقیقات سول ایوی ایشن کرے گی کیونکہ یہ اسی ادارے کا کام ہے ، وزارت داخلہ کا نہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو گھر منتقل کرنے کا تمام خرچہ حکومت برداشت کرے گی اور یہ خبریں درست نہیں کہ کسی کو ایمبولینس سروس فراہم نہ کی گئی ہو ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن انتہائی کامیابی سے کیا گیا اور اگر موسم اجازت دے تو شام تک آپریشن مکمل کر لیا جائے گا ۔
رحمان ملک نے کہا کہ گزشتہ روز انہیں معلوم ہوا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے جس پر انہوں نے نادرا کو ہدایت کی تھی کہ ورثاءکے تمام مسائل حل کریں اور سی ڈی اے کو اضافی نفری بھی فراہم کی گئی ۔
تازہ ترین
۔ لاہور: عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا
۔ دادو: میاں کنڈی ایف پی بند کا شگاف188 فٹ چوڑا ہو گیا
۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں عید
۔ قرآن کی بیحرمتی رکوانے کے لئے پاکستان کا انٹرپول سے رابطہ
۔ عید خیبر پختونخواہ سے چل پڑی۔ ۔ ۔ ۔ کل پنجاب بھر میں پہنچے گی
۔ چاند نظر نہیں آیا، عید ہفتے کو ہو گی
۔ وزیرخزانہ بلوچستان کے گھر میں دھماکہ ،دو ملازم ہلاک
۔ وسطی کرم میں بم دھماکا،10جاں بحق، متعدد زخمی
۔ دادو:ایف پی بند میاں کنڈی کاشگاف 145 فٹ چوڑا ہوگیا
۔ کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار
بین الاقوامی خبریں
قومی خبریں
متفرق خبریں
تارکین وطن خبریں
کالم
Khabrain International, A Gelinesvei 35, 0657 Oslo - Norway email:
editor@khabrain.net